آئیفل ٹاور، افغانستان کے لئے تاریکیوں میں ڈوب گیا

پیرس کی علامت آئیفل ٹاور، کل افغانستان میں بم سے مسلح ایمبولینس کے ساتھ کئے گئے حملے میں ہلاک ہونے والوں کے سوگ میں تاریکی میں ڈوب گیا

898685
آئیفل ٹاور، افغانستان کے لئے تاریکیوں میں ڈوب گیا

فرانس کے دارالحکومت پیرس کی علامت آئیفل ٹاور، کل افغانستان میں بم سے مسلح ایمبولینس کے ساتھ کئے گئے حملے میں ہلاک ہونے والوں کے سوگ میں تاریکی میں ڈوب گیا۔

پیرس بلدیہ چئیر مین ا ین ہیڈالگو کی ہدایات پر نصف شب کے وقت ٹاور کی بتیاں بجھا دی گئیں۔

ہیڈالگو نے اپنے سوشل میڈیا پیج سے حملے کے بارے میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "پیرس اور پیرس کے شہری ایک دفعہ پھر  دہشت گردوں کی بربریت کا سامنا کرنے والے افغان عوام کے ساتھ ہیں"۔

ٹاور کی روشنیاں اس سے قبل بھی متعدد ممالک میں دہشت گردی کے حملوں کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں بجھائی جاتی رہی ہیں۔

واضح رہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بم سے مسلح ایمبولینس  کے ساتھ کئے گئے حملے میں 95 افراد ہلاک اور 158 زخمی ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں