بھارت:عازمین حج کے اخراجات کی مد میں دی جانے والی سہولت ختم کر دی گئی

بھارتی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی کا کہنا ہے کہ رواں  سال  سے حج پر کوئی امداد نہیں دی جائے گی لیکن اس کے باوجود ڈیڑھ لاکھ بھارتی حاجی یہ فریضہ ادا کریں گے

889997
بھارت:عازمین حج  کے اخراجات کی مد میں دی جانے والی سہولت ختم کر دی گئی

بھارت میں عازمینِ حج کو اخراجات کی مد میں دی جانے والی مراعات ختم کر دی گئی ہے۔

بھارتی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی کا کہنا ہے کہ رواں  سال  سے حج پر کوئی امداد نہیں دی جائے گی لیکن اس  کے خاتمے کے باوجود بھارت سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد عازمین مکہ مکرمہ جائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ اقدام اقلیتوں کو با اختیار بنانے کیلئے سرکاری پالیسی کا حصہ ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 2012میں حکومت کو حکم دیا تھا کہ 2022 تک حج  مدد اسکیم کو مرحلہ وار ختم کیا جائے۔

بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ حکومت اس سہولت  پر سالانہ 7 ارب روپے خرچ کرتی ہے اب یہ رقم اقلیتی برادری بالخصوص لڑکیوں کی تعلیم اور فلاح و بہبود پر خرچ کی جائے گی۔

واضح رہے کہ بھارت میں کئی دہائیوں سے عازمین حج کو  خصوصی سہولت  فراہم کی جا رہی تھی۔

 



متعللقہ خبریں