بھارت، شہریوں کی شناختی معلومات کے چوری ہونے کا دعوی

اس ملک میں ادھار نامی بائیو میٹرک  شناختی نظام  کے بارے   میں  بحث چھڑی ہے

882409
بھارت، شہریوں کی شناختی معلومات کے چوری ہونے  کا دعوی

دعوی کیا گیا ہے کہ بھارت میں شناختی معلومات  چوری ہو گئی ہیں۔

بھارت میں بائیو میٹرک  شہریت  اعداد و شمار کے  ادارے   یونیق ایڈنٹیفیکشن  اتھارٹی نے پریس میں شہریوں کی شناختی معلومات کو انٹرنیٹ کے ذریعے  فروخت کیے جانے کی خبریں  آنے کے بعد اٹارنی  کو شکایت درج کرائی ہے۔

ادارے کے حکام کا کہنا ہے کہ لیک ہونے والی معلومات حساس  بائیومیٹرک     ڈاٹا  پر مشتمل نہیں ہے ،  کوڈیڈ معلومات کو چوری  کرنے کی کوشش کرنے والوں ک قید اور جرمانے  کی سزا دی جائیگی۔

خیال رہے کہ روزنامہ ٹرائبیون  کے ایک رپورٹر نے  لکھا تھا  کہ  ہم نے  500 روپے کے عوض ادارے کے  ایک  ملازم کے ساتھ   شہریوں کی معلومات تک رسائی کے  لیے  سمجھوتہ طے کیا ہے۔

اس پیش رفت کے بعد ادھار نامی بائیو میٹرک  شناختی نظام  کے بارے   میں  بحث چھڑی ہے۔

 



متعللقہ خبریں