افغانستان: بم حملہ 11افراد زخمی

مزار شریف میں پولیس کی گاڑی میں نصب بم کو شہر کے مرکز میں نور مارکیٹ  کے سامنے اڑا دیا گیا

879035
افغانستان: بم حملہ 11افراد زخمی

افغانستان کے شمالی شہر مزار شریف میں کئے گئے بم حملے کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

سکیورٹی حکام کے مطابق پولیس کی گاڑی میں نصب بم کو شہر کے مرکز میں نور مارکیٹ  کے سامنے اڑا دیا گیا۔

حملے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔

زخمیوں میں سے بعض کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

حملے کی ذمہ داری تا حال کسی نے قبول نہیں کی۔



متعللقہ خبریں