عوامی جمہوریہ چین کی جانب سے آزاد مملکت فلسطین کی مکمل حمایت کا اعلان

مسئلہ فلسطین   طویل عرصے سے خطے میں عدم استحکام کا موجب  ہے، جس کو حل کیے بغیر مشرقِ وسطی  میں قیامِ امن نا ممکن ہے، عوامی جمہوریہ چین

874186
عوامی جمہوریہ چین کی جانب سے آزاد مملکت فلسطین کی مکمل حمایت کا اعلان

چین نے آزاد مملکت فلسطین کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

چینی وزیر خارجہ وانگ  یی کا کہنا ہے کہ ہم  دارالحکومت مشرقی القدس ہونے والے مکمل طور پر آزاد اور خود مختار  فلسطین کی حمایت کرتے ہیں۔

چینی وزیر خارجہ نے بیجنگ میں صدر ِ فلسطین محمود عباس  کے نمائندہ خصوصی احمد مجدالانی اور نبی شاتھ سے ملاقات کی۔

دو مملکتی حل   کے حق میں ہونے اور اس حوالے سے عالمی برادری کوکاروائیاں کرنے کی اپیل کرنے والے وانگ نے کہا " کہ مسئلہ فلسطین   طویل عرصے سے خطے میں عدم استحکام کا موجب  ہے، جس کو حل کیے بغیر مشرقِ وسطی  میں قیامِ امن نا ممکن ہے۔ "

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ عوامی جمہوریہ چین سن 1967 میں  وضع کردہ سرحدوں کی بنیادوں پر دارالحکومت مشرقی القدس ہونے  والی مملکت  فلسطین کے حق میں ہے۔

چینی وزیر نے بتایا کہا کہ امریکی دھمکیوں کے باوجود  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں  قبول کردہ القدس قرار داد نہ صرف اس معاملے میں عالمی برادری کے اتفاق رائے کی عکاس ہے بلکہ بیک وقت مشرق وسطی میں سلسلہ امن کو سرعت دینے  کی  ایک  اپیل کے مترادف بھی ہے۔

فلسطین کے خصوصی نمائندوں  نے عوامی جمہوریہ چین کی جانب سے  فلسطینی عوام  کے حقوق کا  دفاع کرنے پر شکریہ   ادا کیا۔

 



متعللقہ خبریں