بنگلہ دیش: نمازِ جنازہ کے دوران اژدہام، 10 افراد ہلاک 15 زخمی

چٹاگانگ میں ایک جنازے کے دوران  اژدہام کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے

870868
بنگلہ دیش: نمازِ جنازہ کے دوران اژدہام، 10 افراد ہلاک 15 زخمی

بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ میں ایک جنازے کے دوران  اژدہام کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک  ہو گئے ہیں۔

مقامی ذرائع ابلاغ  کے مطابق چٹاگانگ کے علاقے جمال خان میں ایک سابقہ بلدیہ مئیر کی نماز جنازہ کے دوران اژدہام مچ گیا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے ہیں۔

حکام کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خطرہ ہے۔



متعللقہ خبریں