انڈونیشیا:جاوا میں طوفان و بادوباراں،21 افراد ہلاک

انڈونیشیا کے جزیرہ جاوا  میں طوفان اور مٹی کے تودے گرنے سے 21افراد کی موت ہوگئی ہے بتایا گیا ہے  کہ گزشتہ روز جاوا میں آئے طوفان میں زیادہ تر لوگوں کی موت مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے ہوئی

858027
انڈونیشیا:جاوا میں طوفان و بادوباراں،21 افراد ہلاک

انڈونیشیا کے جزیرہ جاوا  میں طوفان اور مٹی کے تودے گرنے سے 21افراد کی موت ہوگئی ہے  بتایا گیا ہے  کہ گزشتہ روز جاوا میں آئے طوفان میں زیادہ تر لوگوں کی موت مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے ہوئی۔

قدرتی آفات ایجنسی کے ترجمان ستوپو پروو نگروہو نے کہا کہ طوفان اور تودے گرنے سے 21افراد کی موت ہوگئی ہے ،ہزاروں مکانات سیلاب کی زد میں آگئے ہیں اور جان و  مال کا شدید نقصان ہوا ہے ۔

ذرائع نے بتایا کہ دو قریبی ہوائی اڈوں کو کچھ وقت کے لئے بند کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ انڈونیشنا کے بالی جزیرے میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد دھویں اور غبار کی وجہ سے فضائی  آمدو رفت بھی  متاثر ہے۔



متعللقہ خبریں