افغانستان کے صوبہ ننگر ہارمیں فوجی کاروائی ، داعش کے 20 دہشت گرد ہلاک
افغانستان کے صوبہ ننگر ہار کی عاچن اور چھپر ہار تحصیلوں میں فوجی کاروائیوں کے دوران داعش کے 20 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے ۔
851661
افغانستان کے صوبہ ننگر ہار کی عاچن اور چھپر ہار تحصیلوں میں فوجی کاروائیوں کے دوران داعش کے 20 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے ۔
ننگر ہار کے گورنر کے ترجمان ایت اللہ ہوگیانی نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ برّی اور فضائی کاروائیوں میں دہشت گرد تنظیم داعش کے 20 اراکین کو ہلاک اور دو کو زخمی کر دیا گیا ہے ۔ہلاک ہونے والوں میں تنظیم کا ایک لیڈر بھی موجود ہے۔اس فوجی کاروائی کے دوران شہریوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے