افغانستان، نیٹو کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

طالبان نے اس ہیلی کاپٹر کو گرانے کا دعوی کیا ہے

836037
افغانستان، نیٹو کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

افغان صوبے لوغار میں نیٹو  کی اتحادی قوتوں کے ایک ہیلی کاپٹر کے گر نے سے ایک افغان فوجی زخمی ہو گیا ہے۔

لوغار کے  گورنر محمد حلیم فدائی کا کہنا ہے کہ نیٹو ہیلی کاپٹر  ہروار تحصیل میں طالبان   کے خلاف ایک  کاروائی کے  لیے پرواز کے   کچھ ہی دیر بعد ایک درخت سے ٹکراتے ہوئے گر گیا ۔ جس سے ایک افغان فوجی  زخمی ہوا ہے۔

دوسری جانب طالبان کی جانب  سے جاری کردہ ایک اعلان  میں اس بات  کا دعوی کیا گیا ہے کہ  یہ ہیلی کاپٹر انہوں نے گرایا ہے اور اس   واقع میں 43 سیکورٹی اہلکار ہلاک ہو ئے ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں