ہم غربت کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں پاکستان ہمارے ساتھ جنگ لڑ رہا ہے: سشما سوراج

اس وقت بھارت کا بنیادی ایجنڈہ غربت کے خلاف جدوجہد ہے، ایسے حالات میں کہ جب ہم غربت کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں پاکستان ہمارے ساتھ جنگ لڑ رہا ہے: سشما سوراج

ہم غربت کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں پاکستان ہمارے ساتھ جنگ لڑ رہا ہے: سشما سوراج

بھارت کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ اس وقت بھارت کا بنیادی ایجنڈہ غربت کے خلاف جدوجہد ہے۔

سوراج نے اقوام متحدہ کے 72 ویں جنرل اسمبلی اجلاس کے پانچویں دن بھارت کی طرف سے جنرل کمیٹی سے خطاب کیا۔

سوراج نے کہا کہ غربت کے خلاف جدوجہد میں پیش رفت کے لئے دو راستے ہیں ۔

روایتی طریقے کے مطابق   بڑے پیمانے پر مدد اور امداد باہمی کے ذریعے غربت پر قابو پایا  جا سکتا ہے لیکن  ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی نے اقتصادیات میں مضبوطی کے راستے کا  انتخاب کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  چھوٹے پیمانے پر کاروبار کے خواہش مندوں کو بینک سے قرضے دئیے جاتے ہیں اور مفلس اور درمیانے طبقے کے افراد کو اپنا کاروبار کرنے کے لئے تعلیمی امکانات فراہم کئے جارہے ہیں۔

پاکستان پر الزام تراشی کرتے  ہوئے سوراج نے کہا کہ "ایسے حالات میں کہ جب ہم غربت کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں پاکستان ہمارے ساتھ جنگ لڑ رہا ہے"۔

سوراج کے خطاب کے دوران  اقوام متحدہ کے سامنے جمع مظاہرین نے خطاب کے خلاف احتجاج کیا۔

مظاہرے میں بھارتی فوج کے کشمیر میں قتل عام کرنے اور معصوم شہریوں  پر تشدد کرنے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔



متعللقہ خبریں