افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں داعش کے 14 دہشت گرد ہلاک
ننگر ہار کے دفترِ گورنر کے ترجمان عطا اللہ ہوغیانی کا کہنا ہے کہ نیٹو کے ایک ڈراون طیارے نے ممند مرگئے اور سطحن علاقوں میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی
798696
مشرقی افغانستان کے صوبہ ننگر ہار کی تحصیل آچن پر فضائی حملے میں دہشت گرد تنظیم داعش کے 14 عسکریت پسند ہلاک۔
ننگر ہار کے دفترِ گورنر کے ترجمان عطا اللہ ہوغیانی کا کہنا ہے کہ نیٹو کے ایک ڈراون طیارے نے ممند مرگئے اور سطحن علاقوں میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔
اس حملے میں داعش کے 14 دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کا ذکر کرنے والے ہوغیانی نے بتایا کہ ہلاک شدگان میں ایک عورت دہشت گرد بھی شامل ہے۔
انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اس حملے میں شہریوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔