چین کا امریکہ کوکھراجواب:انسداد دہشت گردی کےلیے پاکستان کی کوششیں قابل ستائش ہیں،احترام کیا جائے

چینی دفتر خارجہ کی ترجمان  ہُوا چُن یِنگ  نے  واضح الفاظ میں کہا کہ پاکستان  نے انسداد  دہشت گردی کےلیے اتنی بڑی قربانیاں دی ہیں  جن کا احترام  دنیا  بالخصوص امریکہ پر واجب  ہوتا ہے

794543
چین کا امریکہ کوکھراجواب:انسداد دہشت گردی کےلیے پاکستان کی کوششیں قابل ستائش ہیں،احترام کیا جائے

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ  کے افغانستان سے متعلق نئی پالیسی  کے بارے میں پاکستان  کو  متنبہ  کرنا  حکومت چین کو ایک آنکھ نہ بھایا ۔

 چینی دفتر خارجہ کی ترجمان  ہُوا چُن یِنگ  نے  واضح الفاظ میں کہا کہ پاکستان  نے انسداد  دہشت گردی کےلیے   اتنی بڑی قربانیاں دی ہیں  جن کا احترام  دنیا  بالخصوص امریکہ پر واجب  ہوتا ہے ۔

 ترجمان نے کہا کہ  پاکستان نے علاقائی و عالمی امن  کے جواز میں دہشتگردوں کے خلاف  اہم  کامیابیاں   حاصل کی ہیں جو کہ قابل ستائش ہیں۔ ہمیں پاکستان کی  اس حوالے سے پالیسیوں پر مکمل اعتماد ہے  اور  ہم  چاہتے ہیں  کہ امریکہ اور پاکستان مل کر   دہشتگردی کے خاتمے کےلیے تعاون کرے۔

 واضح رہے کہ چین اور پاکستان کے درمیان   مستحکم  تجارتی و سفارتی تعلقات قائم ہیں۔

 



متعللقہ خبریں