نیپال میں شدید بارشیں اور سیلاب جان لیوا ثابت ہو رہے ہیں

نیپال میں ماہ جون میں شروع  ہونے والی مون سون بارشوں کا سلسلہ ستمبر تک جاری رہتا ہے

789726
نیپال میں شدید بارشیں اور سیلاب جان لیوا ثابت ہو رہے ہیں

نیپال  میں  بروز  جمعہ   سے ابتک  جاری   شدید مون سون بارشوں  کے باعث  سیلاب اور لرزش ِ اراضی  سے  ہلاک شدگان کی تعداد 70 تک ہو گئی ہے۔

قدرتی آفات  سے 20 افراد زخمی  ہو گئے ہیں  تو 50 افراد تا حال  لا پتہ ہیں۔

وزارت ِ صحت نے   گندے پانی سے پھیلنے والے وبائی امراض  کے خلاف  حفاظتی تدابیر اختیار کرنے  پر متنبہ کیا ہے۔

دوسری جانب سے  وزیر داخلہ جنارڈن شرما   نے ایک مقامی ریڈیو پر  اعلان کیا ہے کہ "مشرقی علاقوں میں  پانی کی سطح میں کمی واقع ہوئی ہے  تا ہم مغربی  علاقوں میں   تاحال اُونچے درجے کا سیلاب ہے،  ہم  اسوقت  صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔"

آفت زدگان کو  اولین طور پر  خیموں اور خوراک  کی امداد  فراہم کیے جانے کا ذکر کرنے والے شرما  کا کہنا ہے کہ  آفت زدہ علاقوں کو امداد فراہم کی جائیگی۔

سیکورٹی دفتر کے ترجمان  پوشار  کارکی نے   کل اعلان کیا تھا کہ  کل تقریباً 31 ہزار  مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

خیال رہے کہ نیپال میں ماہ جون میں شروع  ہونے والی مون سون بارشوں کا سلسلہ ستمبر تک جاری رہتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں