مقبوضہ کشمیر میں کشمیری نوجوان رہنما برہان مظفر وانیکی شہادت کی پہلی برسی پر انڈین فورسز ہائی الرٹ

کشمیر کی بھارت نواز انتظامیہ نے بھارتی فورسز کو ہائی الرٹ کردیا جبکہ حساس علاقوں میں فورسز کی اضافی نفری بھی تعینات کرنے کے علاوہ سخت پابندیاں عائد کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائیٹس، موبائل اور انٹرنیٹ سروس کو منقطع کردیا

766698
مقبوضہ کشمیر میں کشمیری نوجوان رہنما برہان مظفر وانیکی شہادت کی پہلی برسی پر انڈین فورسز ہائی الرٹ

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں معروف کشمیری نوجوان رہنما برہان مظفر وانی کی شہادت کی پہلی برسی کے موقع پر بھارت نواز انتظامیہ نے فورسز کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے وادئ بھر میں ان کی اضافی نفری تعینات اور کرفیو نافذ کردیا جبکہ موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کر دی۔

کشمیر کی بھارت نواز انتظامیہ نے بھارتی فورسز کو ہائی الرٹ کردیا جبکہ حساس علاقوں میں فورسز کی اضافی نفری بھی تعینات کرنے کے علاوہ سخت پابندیاں عائد کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائیٹس، موبائل اور انٹرنیٹ سروس کو منقطع کردیا۔

رہان وانی کی برسی کے موقع پر کشمیری عوام کو احتجاجی مظاہروں سے روکنے کے لیے پوری وادئ بالخصوص جنوبی کشمیر کے 4 اضلاع پلوامہ، اسلام آباد، کولگام اور شوپیان میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد کو تعینات کردیا گیا جبکہ ترال میں 21 ہزار اہلکاروں کی تعیناتی کے علاوہ قصبے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کردی گئی۔

بھارتی پولیس نے برہان مظفر وانی کی شہادت کی پہلی برسی پر جاری کردہ احتجاجی پروگراموں کو ناکام بنانے کے لیے حریت رہنماؤں اور عام کشمیری نوجوانوں کی گرفتاری کا سلسلہ تیز کردیا ہے اور آج شہید برہان مظفر وانی کے والد مظفر احمد وانی کو بھی ترال تھانے سے ٹیلی فون کرکے تھانے میں طلب کیا گیا۔



متعللقہ خبریں