چین: امریکہ اپنی غلطیوں کی اصلاح کرنے اور چینی فضائی و بحری حدود میں پیٹرلنگ کرنا بند کرے

امریکہ نے چین کی فضائی اور بحری حدود میں پیٹرولنگ کی کاروائیوں میں اضافہ کر دیا ہے اور یہ چیز علاقے کے تناو میں اضافہ کر سکتی ہے۔ وُو چن

740848
چین: امریکہ اپنی غلطیوں کی اصلاح کرنے اور چینی فضائی و بحری حدود میں پیٹرلنگ کرنا بند کرے

چین نے جمعرات کے روز ہانگ کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے امریکی جاسوس طیارے کا تعاقب کرنے کی اطلاع دی ہے۔

چین کی وزارت دفاع کے ترجمان  وُو چن نے کہا ہے کہ ہم نے ،جمعرات کے روز  ہانگ کانگ کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے امریکی جاسوس طیارے  کا تعاقب کیا اور ایسا کرنے میں ہم حق بجانب ہیں۔

وُو نے کہا کہ تعاقب  بین الاقوامی قوانین  سے ہم آہنگ، پیشہ وارانہ اور محفوظ شکل میں کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ نے چین کی فضائی اور بحری حدود میں پیٹرولنگ کی کاروائیوں میں اضافہ کر دیا ہے اور یہ چیز علاقے کے تناو میں اضافہ کر سکتی ہے۔

ترجمان وُو نے امریکہ سے، اپنی غلطیوں کی اصلاح کرنے اور چینی فضائی و بحری حدود میں پیٹرولنگ کی کاروائیوں کو بند کرنے کی، اپیل کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ چین کی فوج اپنی ملکی حاکمیت اور دفاع کے تحفظ کے لئے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے گی۔

دوسری طرف وُو نے دو چینی جنگی طیاروں کے امریکی بحری بیڑے کے اوپر سے پرواز کرنے کے دعووں کی بھی تردید کی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی خبر میں چین کے دو فوجی طیاروں کے ہانگ کانگ کے قریب موجود امریکی بحری جہاز سے 180 میٹر تک  قریب آنے کا دعوی کیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں