چین: فضاء اتنی آلودہ کہ 100 میٹر سے آگے دیکھنا دشوار ہو گیا

ملک کے وسطی اور شمالی حصوں میں کل رات سے جاری ریت کے طوفانوں کی وجہ سے ہوا کی آلودگی نقصان دہ حد تک جا پہنچی

725999
چین: فضاء اتنی آلودہ کہ 100 میٹر سے آگے دیکھنا دشوار ہو گیا

چین کے وسطی اور شمالی  حصوں میں فضائی آلودگی خطرناک سطح تک پہنچ گئی ہے۔

چین کے محکمہ موسمیات  کے مطابق  دارالحکومت بیجنگ سمیت 8 صوبوں کے متعدد شہروں میں ہوا میں موجود مضر صحت ذرّات کی مقدار آلودگی کی پیمائش کرنے والے پیمانے PM2.5 کی  عالمی ادارہ صحت کی طرف سے قابل قبول قرار دی گئی 25 ویلیو سے 32 گنا بڑھ کر 800 تک پہنچ چکی ہے۔

ملک کے وسطی  اور شمالی حصوں میں کل رات سے جاری  ریت کے طوفانوں کی وجہ سے ہوا کی آلودگی نقصان دہ حد تک جا پہنچی ہے۔

یہ ریت کا طوفان اندازاً کل صبح کے وقت تک جاری رہے گا لہٰذا حکام نے شہریوں کو ازحد ضروری نہ ہونے کے صورت میں گھروں میں رہنے کی تنبیہ کی ہے۔

طوفان کی وجہ سے فضا ئی آلودگی میں اضافہ ہو گیا ہے اور 21 ملین آبادی والے دارالحکومت کے بعض علاقوں میں دیکھنے کی مسافت کم ہو کر 100 میٹر تک رہ گئی ہے۔

واضح رہے کہ PM 2.5 ویلیو  میں 150 اور اس سے اوپر کی مقدار کو خطرناک قبول کیا جاتا ہے۔



متعللقہ خبریں