بھارت: ٹرین حادثے میں 32 افراد ہلاک

صوبہ آندرا پردیش کے جوار میں  پیش آنے والے اس حادثے میں 50 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں

656640
بھارت: ٹرین حادثے میں 32 افراد ہلاک

بھارت میں ٹرین کے پٹڑی سے اترنے کے نتیجے میں 32 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

صوبہ آندرا پردیش کے جوار میں  پیش آنے والے اس حادثے میں 50 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

حادثے کے بعد امدادی ٹیموں کے ساتھ ساتھ علاقے کے عوام نے بھی ٹرین میں پھنسے مسافروں کو نکالنے میں مدد کی۔

حکام نے حادثے کے بارے میں تحقیقات  شروع کروانے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت دنیا کے تیسرے سب سے بڑے ریلوے سسٹم کا مالک ملک ہے لیکن پرانی ٹیکنالوجی اور ناکافی دیکھ بھال کی وجہ سے ملک میں ٹرین کے حادثات ایک تواتر سے پیش آتے رہتے ہیں۔



متعللقہ خبریں