متنفر ہندوستانی فوجی کو پاکستان نے خیر سگالی کے تحت ہندوستان بھیج دیا

مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوجی چندو بابولال چوہان اپنے افسران کی زیادتیوں سے تنگ آتے  ہوئے  29 ستمبر کو لائن آف کنٹرول عبور کرکے  پاکستان آگیا تھ

656481
متنفر ہندوستانی فوجی کو پاکستان نے خیر سگالی کے تحت ہندوستان بھیج دیا

پاک فوج نے افسران سے روٹھ کر لائن آف کنٹرول عبور کر کے پاکستان میں داخل ہونے والے بھارتی سپاہی کو جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارت واپس بھیج دیا۔

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت بھارتی قیدی رہا کرنے کا فیصلہ کیا۔۔ بھارتی سپاہی کو وطن واپس بھیجنے کے لئے قائل کیا گیا اور پھر اسے واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوجی چندو بابولال چوہان اپنے افسران کی زیادتیوں سے تنگ آتے  ہوئے  29 ستمبر کو لائن آف کنٹرول عبور کرکے  پاکستان آگیا تھا۔  اس نے خود کو پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا تھا اور اسی  روز ہی بھارت نے سرجیکل اسٹرائیک کا بے بنیاد دعویٰ کیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں