اپنے لخت جگر کی مردہ تصویر دیکھ کر میں مر کیوں نہیں گیا؟روہنگیا باپ کی گریہ وزاری

میانمار میں   روہنگیا مسلمانوں کی بد قسمت کشتی بنگلہ دیش جاتے ہوئے  حادثے کا شکار ہو گئی جس میں ایک بے بس باپ کا پورا خاندان دو بچوں سمیت موت کا شکار ہو گیا

644060
اپنے لخت جگر کی مردہ تصویر دیکھ کر میں مر کیوں نہیں گیا؟روہنگیا باپ کی گریہ وزاری

میانمار میں   روہنگیا مسلمانوں    کی بد قسمت کشتی بنگلہ دیش جاتے ہوئے   حادثے کا شکار ہو گئی ۔

 اس واقعے میں  دو بچے اور ایک خاتون  ہلاک ہو گئی ۔

 سولہ  ماہ  کے بچے محمد  کا بے جان جسم   جب  ساحل سے ٹکرایا تو   اس نے  تین سالہ  شامی مہاجر بچے آئلان  کی یاد تازہ کردی ۔

محمد کی  تصویر     انسانیت  کے منہ پر ایک اور طمانچہ ثابت ہوئی ۔

 بد قسمت بچے کے والد ظفر عالم   نے سی این ین  سے گفتگو کرتےہوئے   روتےہوئے کہا کہ   میں اپنے  لخت جگر کی اس تصویر دیکھنے سے پہلے مر کیوں نہیں گیا  یہ دنیا اب جینے کے قابل نہیں رہی ۔

 ظفر عالم نے بتایا کہ   میں  ایک ماہی گیر کشتی کے ذریعے پہلے بنگلہ دیش پہنچا اور وہاں سے اپنے اہل خانہ کو پاس بلانے کےلیے میں نے ایک دیگر کشتی والے سے  معاملہ  طے کیا تھا  مگر سرحدی محافظوں کی فائرنگ سے کشتی ڈوب گئی اور میرا خاندان  موت  کی آغوش میں چلا گیا ۔

 یاد رہے کہ میانمار  میں طویل عرصے سے روہنگیا مسلمانوں پر ظلم    کا بازار گرم ہے۔



متعللقہ خبریں