بھارت کی جانب سے میزائل کا ایک نیا تجربہ

اگنی فائیو نامی میزائل  کو تجرباتی طور پر اڑیسہ کے قریب ویلر آئی لینڈ سے داغا گیا

638168
بھارت کی جانب سے  میزائل کا ایک نیا تجربہ

بھارت نے   نکلیر وار ہیڈ  کے حامل مزید ایک میزائل کا تجربہ کیا  ہے۔

اگنی فائیو نامی میزائل  کو تجرباتی طور پر اڑیسہ کے قریب ویلر آئی لینڈ سے داغا گیا جس نے بحر ہند میں کسی نامعلوم مقام پر اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔

خیال رہے کہ یہ اس میزائل کا چوتھا اور آخری تجربہ تھا،    ملکی حکام نے   اب تک  اس تجربے کے  کامیاب یا ناکام رہنے  کے حوالے سے   کوئی اعلان  جاری نہیں  کیا۔

اگنی فائیو ایک نیوکلیئر بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ہے جو تین مرحلوں پر مشتمل ہے جبکہ اس کا وزن 50 ٹن اور لمبائی 17 میٹر ہے؛ اور اس کا اصل مقصد چین کو نشانہ بنانا ہے۔

واضح رہے کہ اگنی فائیو کو بطورِ خاص ایٹم بموں سے لیس کرنے کےلئے ہی تیار کیا جارہا ہے جبکہ دوسری طرف بھارت اپنے نام نہاد پرامن ایٹمی پروگرام کی بنیاد پر نیوکلیئر سپلائرز گروپ اور میزائل ٹیکنالوجی کنٹرول رجیم میں شامل ہونے کی کوشش کررہا ہے۔

5 ہزار کلومیٹر یا اس سے زیادہ مسافت کے حامل  بیلسٹک میزائل اسوقت  صرف امریکہ، روس، چین، فرانس اور برطانیہ کے پاس ہیں، البتہ  بھارت اس فہرست میں شامل ہونے کےلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہا ہے،  اگنی فائیو بیلسٹک میزائل کا تجربہ ان ہی کوششوں کا  ایک حصہ ہے۔

 



متعللقہ خبریں