بھارت کے ہییروں کے تاجر کی جانب سے اپنے ملازمین کو گاڑیوں اور مکانات کےتحفے

بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات کے شہر سورت میں ہیروں کے کاروبار سے وابستہ معروف تاجر ساوجی ڈھولکیا نے دیوالی کے موقع پر بہتر کارکردگی دکھانے والے اپنے ملازمین کے لیئے بیش بہا تحائف دینے کا فیصلہ کیا ہے

601328
بھارت کے ہییروں کے تاجر کی جانب سے اپنے ملازمین کو  گاڑیوں اور مکانات کےتحفے

 بھارت میں ہیرے کے کاروبار  سے منسلک  کمپنی کے مالک  ساوجی   ڈھولکیا  نے اپنے ملازمین  کو ایک ہزار 260  گاڑیاں  اور  چار سو  مکانات  تقسیم کیے ہیں

بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات کے شہر سورت میں ہیروں کے کاروبار سے وابستہ معروف تاجر ساوجی ڈھولکیا نے دیوالی کے موقع پر بہتر کارکردگی دکھانے والے اپنے ملازمین کے لیئے بیش بہا تحائف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ساوجی ڈھولکیا کا کہنا ہے کہ دیوالی کے تہوار کے موقع پر وہ خوشیوں میں اپنے ملازمین اور کاریگروں کو بھی شریک کرنا چاہتے ہیں جن کی وجہ سے وہ آج اس مقام پر ہیں ،اس لیئے انہوں نے اس سال بہتر کارکردگی دکھانے والے ایک ہزار 7260 گاڑیاں  اور چار سو مکانات تحفے کے طور پر دیے ہیں۔

واضح رہے کہ  یہ کوئی پہلا موقع نہیں کہ ساؤجی نے اپنے ملازمین میں اتنے قیمتی تحفے تقسیم کئے بلکہ گزشتہ سال بھی انہوں نے  اپنے ملازمین میں 491 گاڑیاں اور 200 فلیٹ تقسیم کیے تھے، 2015 میں انہوں نے اپنے ملازمین پر تحائف کی مد میں 80 لاکھ امریکی ڈالر خرچ کیئے جب کہ  2012 میں بھی انہوں نے اپنے ملازمین میں 72 کاریں تقسیم کی تھیں۔



متعللقہ خبریں