یمن میں جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ باعثِ تشویش ہے، اقوام ِ متحدہ

یمن میں    فریقین کے درمیان   شروع   کیے جانے والے امن مذاکرات     کے      6 اگست کو التوا میں پڑنے کے بعد   اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے    شہریوں کی  تعداد  میں خاصی  حد  تک اضافہ ہوا ہے

576281
یمن میں  جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ باعثِ تشویش ہے، اقوام ِ متحدہ

یمن میں  جھڑپوں  میں ماہ اگست سے ابتک  180 شہری  ہلاک  جبکہ  268 زخمی ہو ئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمشنر کے     ترجمان  سیلی  پوئلی    نے   ایک تحریری اعلامیہ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ    یمن میں    فریقین کے درمیان   شروع   کیے جانے والے امن مذاکرات     کے      6 اگست کو التوا میں پڑنے کے بعد   اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے    شہریوں کی  تعداد  میں خاصی  حد  تک اضافہ ہوا ہے۔

اعلامیہ  میں   عوام  کو در پیش   خوفناک المیہ  پر توجہ مبذول  کرائی گئی ہے تو    فریقین کو عالمی انسانی حقوق     کی ضمانتوں پر کار بند  رہنے   کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ  ماہ اگست میں  تعلیمی و حفظان صحت کے اداروں، بازاروں،  عباد گاہوں، ہوائی اڈوں اور  شہریوں کے مکانات کو   خاص طور پر  ہدف بنایا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں