انڈونیشیا میں سر گرم عمل فیتو کے تعلیمی اداروں کا تعین

اعلامیہ  میں کہا گیا ہے کہ    حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کرنے والی فیتو   دہشت گرد تنظیم کو سزا دینے کے لیے تمام تر  اقدامات اٹھائے جائینگے

540355
انڈونیشیا میں سر گرم عمل فیتو کے تعلیمی اداروں کا تعین

انڈونیشیا میں  فیتو  سے منسلک    اداروں کا   تعین ہوا ہے۔

ترکی   کے جکارتہ میں  سفارتخانے  نے انڈونیشیائی حکومت اور رائے عامہ کو معلومات  فراہم کرنے  کے زیر مقصد     اپنی سرکاری  ویب سائٹ پر     ایک  تحریری اعلامیہ     جاری کرتے ہوئے  انڈونیشیا  میں     دہشت گرد تنظیم فیتو سے تعلق رکھنے والے   اداروں اور   تنظیموں کو افشا  کیا ہے۔

اعلامیہ  میں     واضح کیا گیا ہے  کہ " 15 جولائی کی بغاوت کی کوشش    کے پیچھے   فتح اللہ گؤلن  کی        قیادت کی   فیتو   دہشت گرد تنظیم کار فرما ہے۔ یہ کوشش ناکام رہی ہے، ترکی میں جمہوریت کا ہمیشہ  تحفظ  کیا جائیگا۔ "

اعلامیہ  میں کہا گیا ہے کہ    حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کرنے والی فیتو   دہشت گرد تنظیم کو سزا دینے کے لیے تمام تر  اقدامات اٹھائے جائینگے۔

اعلامیہ  کے مطابق  صومالیہ،  آذربائیجان، اردن اور  نائجر میں   اس تنظیم کے تعلیمی  اداروں کو بند کر دیا گیا ہے اور ہم یہ توقع رکھتے ہیں کہ انڈونیشیا   بھی      اس سلسلے میں  ترک حکومت سے تعاون کرے گا۔

اس ملک میں  فیتو  دہشت گرد تنظیم سے وابستہ 9 تعلیمی ادارے  سر گرم ِ عمل ہیں۔   علاوہ ازیں     اس ملک کی   اہم جامعات میں  شامل     سیارف  ہدایت اللہ  سرکاری اسلامی  یونیورسٹی  میں 8 برسوں سے  سر گرم عمل   فتح اللہ   گؤلن   چیئر کو   بند کر دیا گیا ہے۔

مقامی میڈیا میں اس اعلامیہ کی وسیع بازگشت سنائی دی ہے۔

 



متعللقہ خبریں