کابل دھماکہ:ہلاک شدگان کی تعداد 80 ہو گئی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہفتے کے روز ہزارہ وال اہل تشیع کے ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران خودکش بم دھماکوں میں اسّی افراد ہلاک اور کم سے کم دو سو چالیس زخمی ہوگئے ہیں

536582
کابل دھماکہ:ہلاک شدگان کی تعداد 80 ہو گئی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہفتے کے روز ہزارہ وال اہل تشیع کے ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران خودکش بم دھماکوں میں اسّی افراد ہلاک اور کم سے کم دو سو چالیس زخمی ہوگئے ہیں۔

داعش نے بیان میں اس تباہ کن بم حملے کی ذمے داری قبول کر لی ہے۔

 واضح رہے کہ اگر اس جنگجو گروپ کا یہ دعویٰ درست ثابت ہوجاتا ہے تو یہ افغان دارالحکومت میں اس کا پہلا خودکش بم حملہ تھا۔

پاکستانی اور افغان طالبان سے منحرف ہوکر داعش میں شامل ہونے والے جنگجو گزشتہ سال سے مشرقی صوبے ننگرہار میں اپنا اثر ورسوخ بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں۔

افغان صدر اشرف غنی نے ایک  بیان میں دہشت گردی کے اس واقعے کی مذمت کی ہے اورآج  ملک میں ایک دن کے قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔

افغان وزارت داخلہ نے بم دھماکوں میں اسی افراد کی ہلاکت اور 237 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

وزارت صحت کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے سربراہ وحید مجروح کا کہنا ہے کہ ان تباہ کن بم دھماکوں میں مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ بہت سے زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

 

عینی شاہدین کے مطابق مظاہرے میں ہزارہ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد شریک تھے اور وہ حکومت سے بجلی کی بڑی علاقائی لائن کا روٹ تبدیل کرکے اس کو اپنے صوبے سے گزارنے کا مطالبہ کررہے تھے۔

 



متعللقہ خبریں