افغانستان میں دو خود کش حملوں میں ہلاکہونے والے افراد کی تعداد 80 سے تجاوز کرگئی

اس واقعے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کی ہے۔ حکام کے مطابق دارالحکومت کابل میں ہزارہ برادری کے ایک پرامن احتجاجی مظاہرےکے دوان دو خودکش بمباروں نے وقفے وقفے سے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑایا

536550
افغانستان  میں دو خود کش حملوں میں ہلاکہونے والے افراد کی تعداد 80 سے تجاوز کرگئی

افغانستان کے دارالحکومت  کابل میں  کل ہونے والے  دو خودکش بم حملوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 80 سے تجاوز کر گئی ہے۔

 اس واقعے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کی ہے۔ حکام کے مطابق دارالحکومت کابل میں ہزارہ برادری کے ایک پرامن احتجاجی مظاہرےکے دوان دو خودکش بمباروں نے وقفے وقفے سے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑایا۔

 اس احتجاجی مظاہرے میں تقریباﹰ دس ہزار افراد شریک تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس حملے میں زخمی ہونے والے قریب 231 افراد ہسپتالوں میں داخل ہیں، جن میں سے کئی کی حالت نازک ہے۔

افغانستان کی وزارت داخلہ نے اس حملے کے بعد ملک بھر میں تمام عوامی اجتماعات پر اگلے دس روز کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔

 



متعللقہ خبریں