امریکی ڈرون حملہ، تحریک طالبان پاکستان کے اہم کمانڈر ہلاک

پاک افغان بارڈرکے قریب ڈرون حملے میں تحریک طالبان پاکستان کے اہم کمانڈر سمیت 4 طالبان ہلاک ہوگئے۔

511976
امریکی ڈرون حملہ، تحریک طالبان پاکستان کے اہم کمانڈر ہلاک

 

 پاک افغان بارڈرکے قریب ڈرون حملے میں تحریک طالبان پاکستان کے اہم کمانڈر سمیت 4 طالبان ہلاک ہوگئے۔

افغانستان کے علاقہ لامن میں امریکی جاسوس طیارے نے چلتی گاڑی پر2 مزائل فائرکردیے جس میں شہریارمحسود گروپ کے اہم کمانڈرشیرعالم محسود 3 ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگئے۔ مشرقی افغانستان میں امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں میں داعش کے 21جنگجو ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔

سرکاری حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز ننگرہارکے ضلع آچین میں امریکی جاسوس طیارے نے شدت پسند تنظیم داعش کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔اس کاروائی میں داعش کے 21جنگجو ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔  ہلاک ہونے والوں میں غیرملکی بھی شامل ہیں تاہم ان کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ افغان فورسز نے صوبہ ہلمند میں آپریشن کے دوران 32 طالبان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ افغان فضائیہ نے ہلمند میں طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔اس کاروائی میں 5 خطرناک کمانڈروں سمیت 32 طالبان جنگجووں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیاہے۔ صوبہ نیمروز میں طالبان کے ایک گروپ  کیطرف سے ایک سیکیورٹی چیک پوسٹ پرحملے کے نتیجے   میں  9 افغان فوجی  ہلاک اور5 زخمی ہوگئے۔ دریں اثنا ،طالبان نے جنوبی صوبہ ارزگان کے ایک اہم ضلع پر قبضہ کرلیا ہے۔



متعللقہ خبریں