یورپی سلامتی و تعاون تنظیم کے منسک گروپ کے شریک صدور  کیساتھ ملاقات

چوکیوں کو واپس لے لیا تھا اور 5 اپریل کو دونوں ممالک نے کاروائیوں کو روکنے پر مطابقت کی تھی

491851
یورپی سلامتی و تعاون تنظیم کے منسک گروپ کے شریک صدور  کیساتھ ملاقات

 

آذر بائیجان کے صدر الہام علی ییف اور آرمینیا کے صدر سرج سارکسیان آج آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں  یورپی سلامتی و تعاون تنظیم کے منسک گروپ کے شریک صدور  کیساتھ  پہاڑی قارا باغ کے موضوع  پر ہونے والے اجلاس میں شریک ہونگے۔

امریکہ، روس اور فرانس پر مشتمل منسک گروپ پہاڑی قارا باغ کے مسئلے کے حل کے لیے دونوں ممالک کے صدور کیساتھ مذاکرات کرئے گا ۔اس سے پہلے سوئیٹزر لینڈ  میں انھوں نے ماہ دسمبر میں دونوں سربراہان کیساتھ ملاقات کی تھی ۔آرمینی فوج کیطرف سے مقبوضہ پہاڑی قارا باغ سے آذربائیجان  کی سرزمین پر  گولہ باری کے بعد آذربائیجان نے دو اپریل کو جوابی حملے شروع کیے تھے جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کو جانی نقصان ہوا تھا ۔  آذری فوج نے بعض سٹریٹیجک اہمیت کی حامل چوکیوں کو واپس لے لیا تھا اور 5 اپریل کو دونوں ممالک نے کاروائیوں کو روکنے پر مطابقت کی تھی لیکن اس مطابقت کے باوجود آرمینی فوج نے آذربائیجان کی شہری آبادی پر حملے کرتے ہوئے 6 شہریوں کو ہلاک اور 26 کو زخمی  کر دیا تھا ۔  آرمینی فوج نے عالمی معاہدوں کی رو سے ممنوع کلسٹر بم اور سفید فاسفورس کے گولیاں  بھی استعمال کی تھیں ۔



متعللقہ خبریں