ایران   کی پارلیمنٹ  کے دوسرے مرحلے کے انتخابات میں اصلاحات پسندوں کو برتری

ایران میں پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں اعتدال اور اصلاحات پسندوں کو پارلیمان میں گزشتہ ایک دہائی سے زائد عرصہ میں پہلی بار اکثریت حاصل ہوئی ہے۔ صدر حسن روحانی کے حامیوں نے کل نشستوں میں سے 42 فیصد حاصل کی ہیں

481781
ایران   کی پارلیمنٹ  کے دوسرے مرحلے کے انتخابات میں اصلاحات پسندوں کو برتری

ایران   کی پارلیمنٹ  کے دوسرے مرحلے کے انتخابات  کی نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ایران میں پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں اعتدال اور اصلاحات پسندوں کو پارلیمان میں گزشتہ ایک دہائی سے زائد عرصہ میں پہلی بار اکثریت حاصل ہوئی ہے۔

صدر حسن روحانی کے حامیوں نے کل نشستوں میں سے 42 فیصد حاصل کی ہیں، جو واضح اکثریت سے معمولی کم ہیں تاہم قانون سازی کے لیے کافی ہیں۔

 آزاد امیدواروں نے کل 30 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں اور ان میں بیشتر اصلاح پسند ہیں۔ جمعے کو انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ان حلقوں میں پولنگ منعقد ہوئی تھی جہاں فروری میں پہلے مرحلے میں کوئی بھی امیدوار 25 فیصد ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہا تھا۔

سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق، 68 نشستوں میں سے روحانی کے  'امید کی کرن' نامی اتحاد نے 35 جب کہ قدامت پسند سیاست دانوں نے 19 نشستیں جیتی ہیں  جبکہ 14 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔

اس طرح اصلاحات پسندوں نے 290 نشستوں والی  پارلیمنٹ میں  120 نشستیں حاصل کرتے ہوئے  اپنی برتری قائم کرلی ہے۔  



متعللقہ خبریں