بھارت میں مٹی کا تودہ گرنے کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک
پولیس کے مطابق یہ مٹی کا تودہ ریاست اروناچل پردیش کے ایک سیاحتی مقام توانگ میں مزدوروں کے ایک کیمپ پر گرا جو ایک تعمیراتی مقام کے قریب واقع تھا
476230
بھارت کے شمال مغربی سرحدی صوبے ارونا چل پردیش میں شدید بارشوں کے نتیجے میں مٹی کے تودے گرنے کے نتیجے 16 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق یہ مٹی کا تودہ ریاست اروناچل پردیش کے ایک سیاحتی مقام توانگ میں مزدوروں کے ایک کیمپ پر گرا جو ایک تعمیراتی مقام کے قریب واقع تھا۔
امدادی کارکنوں نے اب تک 15 لاشیں ملبے تلے سے نکال لی ہیں جبکہ مزید دو افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔
بھارت کے شمال مشرق میں سن 2014 میں مٹی کا تودہ گرنے کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
متعللقہ خبریں
چین۔روس مشترکہ فوجی مشقیں
چین نے بحر الکاہل کے شمال مغرب میں روس کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں شروع کر دیں