ہندوستان میں فرقہ وارانہ جھڑپوں میں ایک شخص ہلاک

حکام نے فرقہ وارنہ کشیدگی، آتشزدگی اور دو دھڑوں میں پرتشدد جھڑپوں کے بعد بوکارو شہر میں کرفیو نافذ کر دیا ہے

472070
ہندوستان میں فرقہ وارانہ جھڑپوں میں ایک شخص ہلاک

اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں بھگوان رام کے جنم دن کے حوالے سے نکالے گئے جلوس کے دوران ہندؤں اور مسلمانوں کے درمیان فرقہ وارانہ جھڑپوں میں ایک شخص ہلاک جبکہ کئی افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

حکام نے فرقہ وارنہ کشیدگی، آتشزدگی اور دو دھڑوں میں پرتشدد جھڑپوں کے بعد بوکارو شہر میں کرفیو نافذ کر دیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ چترا نامی علاقے میں بھی افراتفری پیدا کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں جس کے خلاف پولیس اقدامات کر رہی ہے، پولیس نے اس سلسلے میں کئی افراد کو حراست میں لیا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ تنازع رام نومی جلوس کے راستے پر تنازعے سے شروع ہوا اور برہم جلوس نے کئی گاڑیوں میں آگ لگا دی۔



متعللقہ خبریں