تیکا کی جانب سے افغانستان میں صاف پانی کی سہولت

تیکا نے کم آمدنی کے حامل 500 کنبوں کے لیے کابل کے محلے توحید میں اڑھائی سو میٹر گہرا پانی کا کنواں کھودتے ہوئے پانی کی ٹینکی بنائی ہے

468690
تیکا کی جانب سے افغانستان میں صاف پانی کی سہولت

ترک تعاون و رابطہ ایجنسی تیکا نے افغان دارالحکومت کابل میں تقریباً دس ہزار افراد تک پینے کے صاف پانی کی رسائی کو ممکن بنایا ہے۔

تیکا نے کم آمدنی کے حامل 500 کنبوں کے لیے کابل کے محلے توحید میں اڑھائی سو میٹر گہرا پانی کا کنواں کھودتے ہوئے پانی کی ٹینکی بنائی ہے۔

کابل ہوائی اڈے کے کمانڈ بریگیڈیئر جنرل جاہت باقر نے اس تنصیب کی افتتاحی تقریب میں کہا کہ اتاترک کی جانب سے افغانستان کے بانی امان اللہ خان کے ساتھ دوستی و امن کی بنیادوں پر قائم قریبی تعلقات کو روز ِ اول کی طرح آج بھی زندہ و پائندہ رکھے جا رہا ہے۔

اس دوستی و بھائی چارے کی جگہ کے کسی اور چیز کی جانب سے نہ لے سکنے کا ذکر کرنے والے باقر نے بتایا کہ" ترکی ، افغانستان بھر میں مختلف شعبوں میں منصوبوں پر کام کر رہا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ ان میں سے اہم ترین پانی کی ترسیل اور گندے پانی کے نکاس کا نظام ہے، لہذا ہم پانی کے کنویں کھودتے ہوئے انسانوں کو آبِ حیات فراہم کر رہے ہیں۔"



متعللقہ خبریں