پچاس سال کے طویل عرصے کے بعد میانمار میں پہلے سویلین صدر نے حلف اٹھالیا

منگل کو 70 سالہ ٹن چا نے پارلیمان کے مشترکہ اجلاس کے سامنے عہدے کا حلف اٹھاتے ہوئے میانمار کے عوام سے وفاداری کا عزم کیا۔ان کے ہمراہ ملک کے دو نائب صدور مائن سوے اور ہنری وان تھیو نے بھی اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا

462264
پچاس سال کے طویل عرصے کے بعد میانمار میں پہلے  سویلین صدر نے حلف اٹھالیا

میانمار میں تقریباً پچاس سال کے طویل عرصے بعد پہلے سویلین صدر مملکت نے حلف اٹھالیا ہے۔

70سالہ ٹن چا​ نے اٹھاتے ہوئے میانمار کے عوام سے وفاداری کا عزم کیا۔

ان کے ہمراہ ملک کے دو نائب صدور مائن سوے اور ہنری وان تھیو نے بھی اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔

ٹن چا جمعہ سے باضابطہ طور پر اپنے فرائض منصبی سنبھالیں گے جس کے ساتھ ہی میانمار میں 1962ء کے بعد پہلی مرتبہ مکمل یا جزوی طور پر رہنے والے فوجی اقتدار کا خاتمہ ہو جائے گا۔

میانمار میں تقریباً پانچ دہائیوں کے بعد پہلے سویلین صدر مملکت نے اس منصب کا حلف اٹھایا ہے۔

ٹن چا 15 مارچ کو ہونے والے صدارتی انتخاب میں اس عہدے کے لیے منتخب ہوئے تھے۔ وہ نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی کی سربراہ آنگ سان سوچی کے بچپن کے دوست ار معتمد خاص ہیں۔



متعللقہ خبریں