اسلام آباد سے سابق افغان گورنر کی بازیابی
اسلام آباد سے سابق افغان گورنر کی بازیابی

افغان صوبے ہرات کے سابق گورنر فضل وحیدی مردان سے بازیاب کر لیے گئے ہیں۔
اطلاع کے مطابق رواں ماہ برطانیہ کے ویزے کے لیے اسلام آباد آنے والے اور یہاں سے اغوا کر لیے جانے والے افغان صوبے ہرات کے سابق گورنر فضل اللہ وحیدی مردان سے بازیاب کر لیے گئے ہیں۔
اسلام آباد میں افغان سفیر حضرت عمر ذخیلوال نے ایک بیان میں سابق افغان گورنر کی باحفاظت بازیابی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستانی سکیورٹی فورسز اور اداروں کی ایک اہم کامیابی ہے۔
افغان سفیر نے کہا کہ سابق گورنر کی رہائی پاکستان اور افغانستان کے درمیان اعتماد سازی میں اہم ثابت ہو گی۔
فضل اللہ واحدی کا شمار افغانستان کے بااثر سیاست دانوں میں ہوتا ہے اور اُن کے خاندان کا کہنا ہے کہ اُن کی کسی سے ذاتی دشمنی نہیں۔
سابق افغان گورنر کے اغوا کے محرکات تاحال سامنے نہیں آ سکے کیوں کہ نا تو کسی اس کی ذمہ داری قبول کی اور نا ہی اُن کی رہائی کے لیے تاوان یا کوئی اور شرط سامنے آئی۔