ایران نے مقامی طور پر اپنی پہلی کار تیار کرلی

ایرانی حکام کے مطابق اس کار کو تیار کرتے وقت ایندھن کی بچت اور ماحول کی آلودگی سے بچاو کی جانب بھی خصوصی توجہ دی گئی ہے

428514
ایران نے مقامی طور پر اپنی پہلی کار تیار کرلی

ایران نے مقامی طور پر اپنی پہلی کار تیار کرلی ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق اس کار کو تیار کرتے وقت ایندھن کی بچت اور ماحول کی آلودگی سے بچاو کی جانب بھی خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق مقامی سطح پر تیار کی جانے والی یہ آتو موبائل 155 ہارس پاور ہے اور دس سیکنڈوں کے اندر اندر ایک سو کلو میٹر کی رفتار حاصل کرلیتی ہے۔

آتو موبائل کے ٹربو انجن ہونے کے باوجود ایک سو کلو میٹر کا فاصلہ 7٫3 لیٹر سے طے کرتی ہے۔ حکام کے مطابق یہ آٹو موبائل پہلے مرحلے میں صرف 30 عدد تیار کی جائیں گی لیکن بعد کے سال اس کی تعداد کو دو ہزار تک بڑھا دیا جائے گا۔

ایران پر عائد پابندیوں میں سے زیادہ تر کوختم کیا جاچکا ہے ۔ ایران کے صدر حس روحانی نے گزشتہ دنوں فرانس کے دورے کے دوران مشترکہ آٹو موبائل تیار کرنے کے ایک سمجھوتے پر دستخط کیے تھے۔

طے پانے والے سمجھوتے کی رو سے فرانسیسی فرم اور ایران نے سن 2017 تک ایک مشترکہ طور پر آٹو موبائل تیار کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔



متعللقہ خبریں