کمسن سگی بیٹی کو ایک سال تک درندگی کا نشانہ بنانےوالاگرفتار

سرلی لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں انتہائی افسوسناک اور شرمناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں پولیس نے ایک شخص کو اپنی بیٹی کے ساتھ زیادتی کے الزام میں حراست میں لے لیاہے

386867
کمسن سگی بیٹی کو ایک سال تک درندگی کا نشانہ بنانےوالاگرفتار

سرلی لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں انتہائی افسوسناک اور شرمناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں پولیس نے ایک شخص کو اپنی بیٹی کے ساتھ زیادتی کے الزام میں حراست میں لے لیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق، 42سالہ ریٹائرڈ آرمی آفسر اپنی 13سالہ بیٹی کے ساتھ زیادتی مسلسل ایک سال تک کرتا رہااور بیٹی کو کسی کو بتانے پر قتل کی دھمکیاں بھی دیتا رہا ۔
تقریباً ڈیڑھ سال قبل یہ شخص شراب کے نشے میں گھر لوٹا اور اس وقت اس کی بیٹی سکول سے گھر واپس آئی تھی تو ا س درندہ صفت انسان نے بیٹی کو اکیلا پا کر انسانیت سوز حرکات شروع کر دیں جس کا کوئی باپ سوچ بھی نہیں سکتا لیکن اس شخص اپنی بیٹی کے ساتھ ڈیڑھ سال تک جنسی ہوس پوری کرتا رہا اور اسے کسی کو بتانے پر جان سے مار دینے کی دھمکیاں بھی دیتا رہا ۔
تیرہ سالہ لڑکی نے جب اپنے سکول میں بچوں سے متعلق ایک سیمنار میں شرکت کی تو اس کے بعد اس لڑکی نے اپنی ماں کو تمام چیزوں کے بارے میں بتایا جس خاتون نے اہل خانہ سے مشورہ کے بعد پولیس کا اطلاع دی اور پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیاہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں