چین کا ترقی پذیر ممالک کو امداد فراہم کرنے کا اعلان

اقوام متحدہ کے نیو یارک میں ترقی کے موضوع پر منعقد ہونے والے اجلاس میں شرکت کرنے والے چین کے صدر شی جن پنگ نے جنرل اسمبلی سے خطاب کیا۔ صدر، ژی جِن پنگ نے اس بات کا عہد کیا ہے کہ غریب ملکوں کی ترقی کے عالمی اعانتی فنڈ کے لیے اُن کا ملک 12 ارب ڈالر فراہم کرے گا

354327
چین کا ترقی پذیر ممالک کو امداد فراہم کرنے کا اعلان

چین نے ترقی پذیر ممالک کی مدد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے نیو یارک میں ترقی کے موضوع پر منعقد ہونے والے اجلاس میں شرکت کرنے والے چین کے صدر شی جن پنگ نے جنرل اسمبلی سے خطاب کیا۔
صدر، ژی جِن پنگ نے اس بات کا عہد کیا ہے کہ غریب ملکوں کی ترقی کے عالمی اعانتی فنڈ کے لیے اُن کا ملک 12 ارب ڈالر فراہم کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ چین کو توقع ہے کہ آئندہ 15 برس کے دوران عالمی اعانتی فنڈ بڑھ کر 30 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا۔
چینی صدر نے کم ترقی یافتہ ملکوں میں سرمایہ کاری جاری رکھنے کا وعدہ کیا اور عہد کیا کہ اُن کی حکومت چین کو واجب الادا سود سے پاک قرضہ جات کو اس سال معاف کرنے کا بھی وعدہ کیا، جو سہولت کم ترین ترقی یافتہ اور چھوٹے جزیرہ نما ملکوں کے لیے ہوگی۔
عالمی ممالک سن 2030 تک دنیا میں بڑے پیمانے پر غربت کو ختم کرنے کا ہدف مقرر کیے ہوئے ہیں۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں