پانی کی بوتل میں سانپ کا زندہ بچہ کیسے داخل ہوا

بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے دفتر میں ایک اجلاس کے دوران پانی کی بوتل میں سانپ کا زندہ بچہ نظر آیا ۔

386191
پانی کی بوتل  میں  سانپ کا  زندہ بچہ  کیسے داخل ہوا

بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے دفتر میں ایک اجلاس کے دوران پانی کی بوتل میں سانپ کا زندہ بچہ نظر آیا ۔حکام نے اس واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ۔ اس اجلاس میں وزیر اعلی رمن سنگھ اور مرکزی وزیر صحت بھی موجود تھے ۔ پانی کی بوتل وزیر اعلی کی میڈیکل اسٹاف ڈاکٹر پونم اگروال کو ملی اور جب انھیں بوتل میں سانپ کا زندہ بچہ نظر آیا تو انہوں نے فوری طور پر حکام کو اطلاع دی۔اس پر متعلقہ حکام نے وہ بوتل اپنی تحویل میں لے لی جبکہ اجلاس میں بانٹی گئی پانی کی تمام بوتلیں بھی واپس لے لی گئیں۔ریاستی حکومت نے اس معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ پوری ریاست میں پانی کی بوتلوں کا جائزہ لیا جائے ۔ اجلاس میں پانی فراہم کرنے والی کمپنی نے اس واقعے کو سازش قرار دیا ہے ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں