صدر غنی نے کابینہ کے نام پارلیمنٹ کو پیش کر دئیے

صدر اشرف غنی نے 16 وزراء امیدواروں کے نام رائے شماری کے لئے پارلیمنٹ میں پیش کر دئیے ہیں

276294
صدر غنی نے کابینہ کے نام پارلیمنٹ کو پیش کر دئیے

افغانستان میں کابینہ کے ناموں کی فہرست پارلیمنٹ میں پیش کر دی گئی۔۔۔

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کئی ماہ سے جاری کابینہ کے قیام کے کام کی تکمیل کے لئے باقی ماندہ 16 وزراء امیدواروں کا تعین کر کے اعتماد کے ووٹ کے لئے ان کے نام پارلیمنٹ میں پیش کر دئیے ہیں۔
امیدواروں میں سے تین خواتین ہیں۔
پارلیمنٹ کے وزراء امیدواروں کے لئے اعتماد کا ووٹ کب ڈالا جائے گا یہ بات تاحال واضح نہیں ہے، مذکورہ وزراء امیدوار پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد اپنے فرائض کا آغاز کر سکیں گے۔
صدر غنی نے تقریباً دو ماہ قبل وزیر، خفیہ ایجنسی کے سربراہ اور مرکزی بینک کے سربراہ کے نام پارلیمنٹ کو پیش کئے تھے لیکن رائے شماری میں مجوزہ 24 افراد میں سے محض 8 افراد اعتماد کا ووٹ حاصل کر سکے تھے۔
واضح رہے کہ صدر غنی اور ان کے انتخابی حریف عبداللہ عبداللہ کے، امریکہ کی کوششوں سے تقریباً 6 ماہ قبل قومی یونین حکومت قائم کرنے کے بعد سے وزارتوں کی تقسیم کے موضوع پر اتفاق رائے نہیں کر سکے۔
حکومت میں موجود وزراء میں سے نصف کا تعین غنی نے اور نصف کا تعین عبداللہ عبداللہ نے کیا ۔
ملک کی وزارتوں نے گذشتہ 6 ماہ میں کچھ عرصے تک سابقہ صدر حامد کرزئی کی طرف سے متعینہ وزراء کے ساتھ کام چلایا ، اس کے بعد کے عرصے میں نائب وزراء نے فرائض سنبھال لئے۔
افغانستان کے آئین کی رُو سے نائب وزراء صرف دو ماہ تک وزراء کے فرائض ادا کر سکتے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں