طالبان کا قندھار پولیس اسٹیشن پر خودکش حملہ، 26 اہلکار ہلاک

قندھار کے پولیس اسٹیشن پر طالبان کے خودکش حملے میں26 اہلکارہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

221012
طالبان  کا قندھار پولیس اسٹیشن پر خودکش حملہ، 26 اہلکار ہلاک

افغانستان کے صوبے قندھار کے پولیس اسٹیشن پر طالبان کے خودکش حملے میں26 اہلکارہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔قندھار کے پولیس چیف عبدالحکیم کے مطابق بھاری اسلحے سے لیس طالبان نے قندھار کے شہر پلی عالم کے پولیس اسٹیشن پر حملہ کردیا ۔اس دوران دو خود کش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں متعدد پولیس افسران سمیت 26 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ افغان حکام کا کہنا تھا کہ پولیس اور افغان فوج نے طالبان کے خلاف قندھاراور ہلمند میں بھر پور آپریشن کیا ہے جس کے جواب میں طالبان نے یہ حملہ کیا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں