ایشیا پیسیفک اقتصادی تعاون کا اجلاس

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ایشیا پیسیفک اقتصادی تعاون تنظیم کا اعلی سطحی اجلاس شروع ہو گیا ہے جس میں علاقائی اقتصادی تعاون کے فروغ ، معاشی و جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے جیسے موضوعات پر غور کیا جائے گا

181945
ایشیا پیسیفک اقتصادی تعاون کا اجلاس

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ایشیا پیسیفک اقتصادی تعاون تنظیم کا اعلی سطحی اجلاس شروع ہو گیا ہے۔
اس سلسلے میں گیارہ نومبر تک بیجنگ میں ایپیک کے تجارتی مشیروں پر مبنی کونسل اور ایپیک کے رکن ممالک کے وزرا کے اجلاسوں کے علاوہ اپیک کا سربراہی اجلاس بھی منعقد ہوگا۔
اجلاس کے اہم موضوعات میں آزاد تجارت کی حوصلہ افزائی ، علاقائی اقتصادی تعاون کے فروغ ، معاشی و جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے جیسے موضوعات پر غور کیا جائے گا۔
تنظیم عالمی تجارتی حجم کے 44 فیصد اور عالمی خام آمدنی کے تقریبا؎55فیصد پر انحصار کرتی ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں