افغانستان میں سیلاب سے 50 افراد ہلاک

سیلاب نے صوبہ باعلان کے 38 دیہاتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، اس دوران 5 ہزار مکانات تباہ ہو گئے ہیں

افغانستان میں سیلاب سے 50 افراد ہلاک

افغانستان کے شمالی صوبے باعلان میں پرسوں شروع ہونے والی موسلا بارشوں کے باعث سیلاب آنے سے 50 افراد جان بحق ہو گئے۔
مقامی حکام نے اعلان کیا ہے کہ سیلاب کا شکار ہونے والے 50 افراد کے بے جان جسموں کو برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ درجنوں لوگ تا حال لا پتہ ہیں۔
حکام کے مطابق 38 گاؤں سیلاب سے متاثر ہیں اور 5 ہزار مکانات ناقابل رہائش بن گئے ہیں۔
امدادی سرگرمیوں کے جاری ہونے والی سیلاب کی آفت سے ہلاک شد گان کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
دو ماہ قبل بھی جیوز جان ساری پل اور بدغیث صوبوں میں سیلاب سے 200 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں