بھارت: شدید طوفان میں 40 افراد ہلاک

دارالحکومت نئی دہلی اور ملک کے شمالی اور مشرقی حصوں میں دو روز سے جاری طوفان کی زد میں آ کر 40 افراد ہلاک ہو گئے ہیں

78600
بھارت: شدید طوفان میں 40 افراد ہلاک

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی اور ملک کے شمالی اور مشرقی حصوں میں دو روز سے جاری طوفان کی زد میں آ کر 40 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور متاثرہ علاقوں میں زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق دارالحکومت اور شمالی علاقوں میں بجلی کی ترسیل منقطع ہے اور طوفان کی لپیٹ میں آ کر اتر پردیش میں 14، مغربی بنگال میں 10، نئی دہلی میں 9 اور جھارکھنڈ میں 7 افراد سمیت کُل 40 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
نئی دہلی میں شدید بارشوں کی وجہ سے ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹیں پیدا ہو رہی ہیں، کثیر تعداد میں درخت جڑوں سے اکھڑ گئے ہیں اور دیواریں منہدم ہو گئی ہیں۔
اتر کھنڈ اور ہریانہ کے علاقوں میں بھی وقتاً فوقتاً شدت اختیار کرنے والے طوفان کی وجہ سے بجلی کی لائنیں ٹوٹ گئی ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں