ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں شدید طوفان

78072
ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں شدید طوفان

اطلاع ملی ہے کہ بھارت کے دارالحکومت دہلی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں جمعہ کی شام شدید طوفان سے کم از کم 9افراد ہلاک اور 25 افراد زخمی ہو گئے۔
بھارتی خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق طوفان سے نہ صرف دارالحکومت کی ٹریفک متاثر ہوئی بلکہ میٹرو اور پروازوں میں بھی خلل آیا۔
اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے حکام کا کہنا ہے کہ طوفان سے 12 پروازیں متاثر ہوئیں اور ان پروازوں کے اوقات کے ساتھ ساتھ ان کا راستہ بھی تبدیل کرنا پڑا۔
پی ٹی آئی کے مطابق طوفان نے بجلی کی سپلائی کے نظام کو بھی متاثر کیا اور بعض علاقوں میں کئی گھنٹوں تک بجلی بحال نہ ہو سکی۔
دہلی پولیس کے مطابق طوفان کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں درخت گرنے، دیوار گرنے اور بجلی کا کرنٹ لگنے سے چھ افراد ہلاک جب کہ 13 دیگر زخمی ہوئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ غازی آباد میں طوفان کی وجہ سے تین افراد ہلاک جب کہ 12 دیگر افراد زخمی ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق مختلف مقامات پر طوفان کی وجہ سے املاک کو شدید نقصان پہنچا۔
دہلی اور اس کے نواحی علاقوں میں جمعہ کی شام کو 90 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے بعد بارش بھی ہوئی۔
مقامی محکمۂ موسمیات کے مطابق اگلے دو دنوں تک اس طرح کا موسم رہ سکتا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں