"فرام گراؤنڈ زیرو": غزّہ کے زخم سِلور اسکرین پر

22 بہادر فلسطینی فلم سازوں نے، غزہ میں اپنے گھروں اور شہروں کے ملبے سے بچے کھُچے کو استعمال کرکے اپنی کہانیوں کو فلمانے کا طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے: مائیکل مور

2227820
"فرام گراؤنڈ زیرو": غزّہ کے زخم سِلور اسکرین پر

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے آغاز کے بعد سے علاقے میں پیش آنے والے واقعات اور انسانی کہانیوں کو "فرام گراؤنڈ زیرو" فلم میں پیش کیا گیا ہے۔

امریکہ میں ریلیز ہونے والی   اس فلم کی ہدایت کاری فلسطینی ہدایت کاروں اوس البانا، احمد الدنف، باسل المقوسی، اور مصطفی النبیہ نے کی ہے۔ فلم، دستاویزی، ایکشن، ڈرامہ اور اینیمیشن نوعیت کی 22 مختصر فلموں پر مشتمل ہے۔

اکیڈمی ایوارڈ یافتہ امریکی ہدایت کار، پروڈیوسر، سنیارسٹ اور مصنف 'مائیکل مور' نے سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں غزہ کی صورتحال کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا ہے کہ "کسی بھی فلم ساز، مصنف یا فنکار کو اپنی تباہی کی کہانی بیان کرنے پر مجبور نہیں ہونا چاہیے۔ 22 بہادر فلسطینی فلم سازوں نے، غزہ میں اپنے گھروں اور شہروں کے ملبے سے بچے کھُچے کو استعمال کرکے اپنی کہانیوں کو فلمانے کا طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے"۔

مائیکل مور نے کہا ہے کہ "مجھے فخر ہے کہ میں، دو گھنٹے سے کم دورانیے کی اور مختصر فلموں کے مجموعے پر مشتمل، اس غیر معمولی فلم 'فرام گراؤنڈ زیرو' کا پروڈیوسر ہوں ۔ حقیقت یہ ہے کہ اس فلم کا وجود بذاتِ خود  ایک انسانی اور سلور اسکرین معجزہ ہے۔' فرام گراؤنڈ زیرو' ضرور  دیکھیں"۔

مور نے مزید کہا ہے کہ  یہ فلم 97ویں اوسکر ایوارڈز کی "بین الاقوامی طویل دورانیے کی فلم" کیٹگری میں نامزد ہونے والی  15 فلموں میں شامل ہے۔



متعللقہ خبریں