ترکیہ۔ ہاٹ ائیر بیلون کے ساتھ اڑان بھرنے والے سیاحوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ
43 ہزار بیلون پروازیں مجموعی طورپر8 علاقوں میں سر انجام دی گئیں
ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر کے وزیر عبدالقادر یورالو اولو نے بتایا کہ ہاٹ ائیر بیلون کے ساتھ اڑان بھرنے والے سیاحوں کی تعداد کا ہمہ وقتی ریکارڈ پچھلے سال ٹوٹ گیا تھا۔
وزیر اورال اولو نے اپنے تحریری بیان میں 2024 کے ہاٹ ایئر غبارے کے اعدادوشمار کا اعلان کیا ۔
انہوں نے بتایا کہ جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ایوی ایشن کی جانب سے دی گئی محفوظ پرواز کی تربیت کی بدولت ترکیہ ہاٹ ایئر بیلون کی سیاحت میں اڑان بھرے جانے والے دنوں کی تعداد کے لحاظ سے دنیا میں سرفہرست ہے، گزشتہ سال اس شعبے کی کارکردگی اپنی بلند ترین سطح پر رہی ہے۔
اورال اولو نے 2024 میں سر انجام دی جانے والی پروازوں کے بارے میں کہا، "43 ہزار بیلون پروازیں مجموعی طورپر8 علاقوں میں سر انجام دی گئیں، یہ علاقے کپادوکیا، پاموک قلعہ، سوعانلی، چات، اہلارا، گوبیکلی تپے، شانلی عرفا، افیون قاراحصار اور انطالیہ ہیں۔ کل 9 لاکھ 33 ہزار مقامی و غیر ملکی سیاح ان اڑان سے محظوظ ہوئے، جو کہ اس کی تاریخ کا ایک ریکارڈ تھا۔ یہ تعداد 2023 کے مقابلے میں 25 فیصد زیادہ ہے۔
اورال اولو نے اس طرف توجہ مبذول کرائی ہے کہ 80 فیصد سے زیادہ اڑان کپادوکیا کے علاقے میں سر انجام پائیں۔