قوم و وطن اور اپنی دھرتی سے محبت کرنے والے ہر شخص کی ہم قدر کرتے ہیں، صدر ایردوان
صدر ایردوان نے صدارتی ثقافت و فنون کے عظیم الشان ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کیا

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ہم ہر اس شخص کی عزت کا خیال رکھتے ہیں جو ملک، قوم اوراپنی سر زمینسے تعلق کا احساس رکھتا ہے۔
صدر ایردوان نے صدارتی ثقافت و فنون کے عظیم الشان ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کیا۔
ترکیہ اور بیرون ملک اپنے فن پاروں سے ثقافت اور فن کی دنیا میں اپنی مہر ثبت کرنے والے تمام فنکاروں کو سلام وعزت پیش کرتے ہوئے اپنی تقریر کا آغاز کرنے والے صدر ایردوان نے کہا کہ، " چاہے جو کوئی بھی ہو، اپنے فن کو اس محبت و عشق کے ساتھ پیش کرنے والے، قوم کے مسائل کا خیال رکھنے والے اور قوم کو حقیر تصور نہ کرنے والے ہر فنکارسے ہم بطور ریاست تعاون کرتے ہیں۔"
صدر نے کہا کہ وہ ہر اس شخص کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جو قوم و وطن اور اپنی دھرتی سے محبت کرتا ہو۔
متعللقہ خبریں

آج دنیا بھر میں 13 فروری ریڈیو کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
اس میدان میں ترکیہ کا بنیادی ترین ادارہ ترکیہ ریڈیو ٹیلی ویژن کارپوریشن یعنی ٹی آرٹی ہے