ٹی آرٹی کا "طابی" پلیٹ فارم ماہ جنوری میں بین الاقوامی پلیٹ پر لانچ ہو گا، ڈائریکٹر جنرل ٹی آرٹی

ہم نے  تقریباً ڈیڑہ سال پیشتر "مہذب مواد " کی تفہیم کے ساتھ  طابی  کا آغاز کیا تھا، مہمت زاہد سوباجی

2222830
ٹی آرٹی کا "طابی" پلیٹ فارم ماہ جنوری میں بین الاقوامی پلیٹ پر لانچ ہو گا، ڈائریکٹر جنرل ٹی آرٹی

ٹرکش ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کارپوریشن (TRT) کا "طابی" پلیٹ فارم اگلے ماہ اپنا بین الاقوامی سفر شروع کرے گا۔

TRT کے ڈائریکٹر جنرل  مہمت زاہد سوباجی نے کہا  ہے کہ ہم جنوری 2025 میں طابی کا بین الاقوامی  سطح پر افتتاح کریں گے۔

TRT کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم طابی  کی نئی  ڈرامہ سیریل "غاسل" کا پریمیئر استنبول کے دی سیڈ ثاقب صبانجی  میوزیم میں منعقد ہوا۔

سینما اور آرٹ کی دنیا  کی ایک کثیر شخصیات کے شرکت کرنے والے اس گالا میں سوباجی نے کہا کہ  ہم نے  تقریباً ڈیڑہ سال پیشتر "مہذب مواد " کی تفہیم کے ساتھ  طابی  کا آغاز کیا تھا۔

انہوں نے اس پلیٹ فارم کے قیام کے اغراض و  مقاصد کے بارے میں کہا، "جب ہم طابی  کو لانچ کر رہے تھے تو ہم نے ابتدائی  طو ر پر ہر عمر اور گروپ کے ناظرین  کو راغب کرنے کا ہدف  مقرر کیا تھا۔  اسی طرف اس سفر کے آغاز میں ایک بنیادی معیار کے طور پر  طابی  پلیٹ فارم پر موضوعات کے تنوع پر خصوصی توجہ دی گئی تھی۔"

سوباجی نے جنوری 2025 میں طابی  کے بین الاقوامی افتتاح کو سر انجام دینے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا  کہ"ہم  اولین طور پر اسے  مشرق وسطیٰ میں  لانچ کریں گے، اور آخر کار  TRT کا تمام تر مواد  پوری دنیا کے لیے قابل رسائی ہو گا۔"



متعللقہ خبریں