شمالی قبرص کے قیام کی سالگرہ پر سولو ترک ٹیم کا پر احتشام مظاہرہ
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے ہزاروں شہری سولو ترک کے F16 کے ساتھ مظاہرے کو دیکھنے کے لیے گرنے کے کورنش میں یکجا ہوئے
2210583
ترک فضائیہ کی کرتبی ٹیم سولو ترک نے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے قیام کی 41 ویں سالگرہ اور یوم جمہوریہ کے موقع پر گِرنےشہر کے آسمانوں پر اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے ہزاروں شہری سولو ترک کے F16 کے ساتھ مظاہرے کو دیکھنے کے لیے گرنے کے کورنش میں یکجا ہوئے ۔
آمدورفت کےتقریباً رک جانے والے شہر میں سولوترک کے پائلٹ کی جانب سے آسمان پر دکھائے گئے کرتبوں کو خود داد ملی۔
بیسیویوں فیری بوٹس نے اس کرتب کا زیادہ بہتر طریقے سے نظارہ کرنے کے لیے بیچ سمندر جانے کو ترجیح دی۔