ٹی آر ٹی دستاویزی فلم مقابلہ،درخواستیں جمع کروانے کا آغآز ہوگیا

ترک ریڈیو ٹیلی ویژن کارپوریشن (TRT) کی جانب سے اس سال 15 ویں بار منعقد کی جانے والی "TRT بین الاقوامی ڈاکیومنٹری ایوارڈز" کے لیے درخواستیں 15 نومبر تک جاری رہیں گی

2207705
ٹی آر ٹی دستاویزی فلم مقابلہ،درخواستیں جمع کروانے کا آغآز ہوگیا

ترک ریڈیو ٹیلی ویژن کارپوریشن (TRT) کی جانب سے اس سال 15 ویں بار منعقد کی جانے والی "TRT بین الاقوامی ڈاکیومنٹری ایوارڈز" کے لیے درخواستیں 15 نومبر تک جاری رہیں گی۔

یہ مقابلہ ایمچور اور پیشہ ور  دستاویزی فلم سازوں کو فروغ دینے، دستاویزی ک حوصلہ افزائی  اور  انہیں  فروغ دینے میں مدد کرنے اور مختلف ممالک سے آنے والی فلموں کو شائقین سے منسلک کرنے کے مقصد سے منعقد کیا جا رہا ہے۔

دنیا بھر سے  دستاویزی  فلم سازوں کو ایک ساتھ لا کر ان کے تبادلہ خیال کے لیے ایک فضا فراہم کرنے کے مقصد سے منعقد ہونے والے اس مقابلے میں درخواستیں 15 نومبر تک "www.trtbelgesel.com" پر جمع کرائی جا سکتی ہیں۔

غزہ میں پیش آنے وا لے  انسانی  المیئے پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے اس سال جبکہ دور ہے لیکن اصل میں بہت قریب ہے" کا عنوان   رکھا گیاہے۔ اس پروگرام میں 17 اکتوبر سے صرف بیرونی ممالک سے 840 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

قومی اور بین الاقوامی زمروں میں 13 ایوارڈز دیے جائیں گے

اس مفت شرکت کے مقابلے میں ایوارڈز "بین الاقوامی پیشہ ور زمرہ"، "قومی پیشہ ور زمرہ"، "قومی طالب علم زمرہ" اور "منصوبہ ساز  زمرہ" میں دیے جائیں گے۔



متعللقہ خبریں