ترکیہ سیروسیاحت کے میدان میں اب عالمی سپر لیگ میں شامل ہے، وزیر ثقافت و سیاحت

دنیا بھر سے زائرین ترکیہ کو آتے ہیں

2205736
ترکیہ سیروسیاحت کے میدان میں اب عالمی سپر لیگ میں شامل ہے،  وزیر ثقافت و سیاحت

 

وزیر ثقافت و سیاحت  مہمت نوری ایرسوئے نے کہا، "ہم اب سیاحت میں سپر لیگ میں ہیں۔"

ایک نجی ٹیلی ویژن چینل کی براہ راست نشریات میں بات کرتے ہوئے ایرسوئے نے کہا کہ دنیا بھر سے زائرین ترکیہ کو آتے ہیں۔

وزیر ایرسوئے نے اس بات پر زور دیا کہ سیاحت کے شعبے میں سب سے اہم عنصر فی کس رات کا خرچ ہے  ہم سال کے آخر تک سیاحت کی آمدنی کے ہدف 60 بلین ڈالر  کو پا لیں گے۔

گزشتہ برس امریکہ  سے 10 لاکھ سے زیادہ سیاح ترکیہ آئے تھے، "ہمیں امید ہے کہ اس سال یہ تعداد 15 لاکھ سے تجاوز کر جائے گی۔ ہم ترکش ایئر لائنز کے ساتھ مل کر سنجیدہ پروموشنل منصوبے بنا رہے ہیں، ہم  سی این این انٹرنیشنل  کے ساتھ 4 سالوں سے وسیع پیمانے پر کام کر رہے ہیں۔ اب ہم چینی مارکیٹ میں تیزی سے ترقی کر رہے ہیں۔ اسی طرح جنوبی کوریا کی مارکیٹ ہے۔ جن نمبروں کی ہمیں توقع تھی وہ سامنے آ رہی ہے۔ گزشتہ برس وہاں سے  تقریباً 2 لاکھ 80 ہزار سیاح آئے تھے امسال یہ تعداد 6 لاکھ کے قریب رہے گی۔"

یہ بتاتے ہوئے کہ  ہم  نے 20 مقامات، تھیمز اور مصنوعات کے برانڈز کو فروغ دیا ہے، ایرسوئے نے کہا، "ترکیہ ثقافتی اثاثوں کے لحاظ سے پہلے ہی ایک بے مثال ملک ہے۔ ہمیں سیاحت کے سیزن کو 12 ماہ تک بڑھانے کا فائدہ ہے۔"

اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ ان کا اگلے سال 64 بلین ڈالر کا ہدف ہے، مہمت نوری ایرسوئے نے کہا: اب کے بعد ہر سال   ان اعداد و شمار میں اضافے کریں گے۔ کیونکہ اب ہم سپر لیگ میں شامل ہیں۔ گزشتہ برس ہم  دنیا بھر میں 5 ویں نمبر پر تھے امسال چوتھے نمبر پر آنے کی  توقع ہے۔



متعللقہ خبریں